بھٹکل 11؍نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل مخدوم کالونی میں منعقدہ ’شاہین فٹ بال ٹرافی‘فائنل مقابلے میں پینالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران مرڈیشور کے ڈیوائن فٹ بال ٹیم کو 3۔2 کے فرق سے شکست دے کر مخدوم کالونی کے ہی شاہین اسپورٹس سینٹر نے جیت لی ۔
شاہین اسپورٹس سینٹر کو پہلے انعام کے طور پر 7999روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا، جبکہ رنر اَپ مرڈیشور ڈیوائن ٹیم کو 4999اور ٹرافی دی گئی ۔ شیرور کی ٹائٹن گائز ٹیم کو سب سے اچھی ڈسپلن والی ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ زکوان توفیق کو بہترین سیف پلیئر،معاویہ کو بہترین گول کیپر، سلمان کو بہترین اسٹرائکراور ثاقب مرڈیشور کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزازسے نوازا گیا ۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں بھٹکل ٹی ایم سی کے نائب صدر قیصر محتشم ، جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے نائب صدر جیلانی صدیقہ، ضیاء لنکا ، بھٹکل ٹی ایم سی کے رکن اسماعیل عمران مختصر، مولانا فرقان چامنڈی،جناب عثمان ہلارے،کولمبو عبدالقادر، سلیم بنٹوال وغیرہ موجود تھے۔اس تقریب کی صدارت سمیع اللہ نائب صدر شاہین اسپورٹس سینٹر نے کی ۔ جیلانی محتشم نے استقبال کیا اور مبشر ہلارے نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی۔